جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جمعرات کو وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خود روزگار اسکیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ

ڈی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت مختلف کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دے گی جس کے لیے پہلے مرحلے میں 2ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خود روزگار اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ رواں سال سے شروع کیا جائے گا۔وزیراعلی خود روزگار اسکیم کے ورکنگ پلان کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دیکر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے چھوٹے کاروبار کے مواقع غریب نوجوانوں کو دیکر روزگار سے لگایا جائے، سندھ حکومت ایک یا 2 بلین روپے سے سیلف ایمپلائیمنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری قانون پر کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ دیگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گااصولی طور پر کابینہ نے پرپوزل منظور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ کسی منصوبے کا نام وزیراعلی سے منسوب کیا ہے جبکہ ماضی میں منصوبوں کو بھٹوز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…