منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

2 سال قبل بے آبرو کرکے مار دی جانیوالی ننھی فرشتہ کے والد کو انصاف نہ مل سکا،گل نبی کی دل دکھی کر دینے والی باتیں

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں دوسال قبل بے آبروکرنے کے بعد مار دی جانیوالی ننھی فرشتہ کے والد،گل نبی نے کہا ہے کہ دو سال سے عدالتوں اور کچہریوں کے چکر لگا رہا،انصاف نہیں مل رہا، افواہ پھیلا ئی جا رہی ہے کہ میں نے راضی نامہ کر لیا ہے اور میرے کیس کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے،مجھے

انصاف دیا جائے بصورت دیگر خودسوزی کر لوں گا،وفاقی پولیس نے بلند و بانگ دعوے اور وعدے کیے ایک بھی وفا نہ ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا،گل نبی کا کہنا تھا کہ دو سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہا اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وکیل،پولیس یا عدالت مجھے انصاف دینے میں دیر کر رہی ہیں،ملزم جیل سے دندناتا ہوا آتا اور چلا جاتا ہے،میں ایسا بد نصیب باپ ہوں جن کو اپنی بچی کی لاش بھی ثابت نہ مل سکی ہے،گل نبی کا کہنا تھا کہ اب شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ میں نے ملزمان سے صلح کر لی ہے اور یہ باتیں میرے کیس پر اثر انداز ہو رہی ہیں،دوسری جانب جس ملزم کو ہم نے گرفتار کروایا تھا اس کو تو فوری سزا دی جانی چاہیے تھی،اس موقع پر بہت بڑے لوگوں نے گھر آ کر تسلی دی اور انصاف دینے کے وعدے کیے مگر سب الٹ ثابت ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ میرا چھوٹا سا کاروبار تھا اور وہ بھی تباہ ہو گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میر ی ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ مجھے جلد از جلد انصاف مہیا کریں بصورت دیگر اپنے خاندان کے ہمراہ خودسوزی کر لوں گا،گل نبی کا کہنا تھا کہ کسی بھی دور حکومت میں ایسا نہ ہوا تھا جتنا اس دور حکومت میں بچوں و بچیوں سے ظلم ہورہا ہے،وفاقی پولیس نے اب یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ جس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے وہ اب ملزم ہی نہیں ہے،ایسی صورتحال میں میرے یا ہمارے خاندان کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا،میری اپیل ہے کہ میری ننھی بیٹی کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…