ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بیورو کریسی نے چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کر دی

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) بیورو کریسی میں اپنے ماتحت چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو بوجھ قرار دے دیا ہے اور پنجاب حکومت کو تنخواہیں نہ بڑھانے کی تجویز پیش کردی ہے۔ پنجاب کی بیورو کریسی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے حکومت کے کندھوں پر 66

ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت انصاف کی بالادستی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ مردان کے بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے اس دو منزلہ عمارت پر کل 96ملین روپے لاگت آئی۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے عبد السلام آفریدی، ایم پی اے امیر فرزند خان، ایم پی اے افتخار علی مشوانی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اشفاق انور، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو (بلڈنگ) مردان میاں اقبال شاہ، کے علاوہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے تمام افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین خوف خدا کو دل میں رکھ سرکاری امور کی انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، انہوں نے کہا کہ صوبہ کے جس ضلع میں بھی اکاؤنٹ آفس کی بلڈنگ خستہ حال ہے یا کرایہ کے بلڈنگ میں ہے، ان کے لئے نئے بلڈنگز تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غریب عوام کے دکھ درد کا احساس ہے، اگرچہ اس وقت صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اسکے باوجود تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عام آدمی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس

اقدامات اٹھارہی ہے، صحت انصاف کارڈ اس کا بین ثبوت ہے جس سے گزشتہ 5ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کے 1لاکھ سے زیادہ شہری مستفید ہوئے ہیں اور صوبے کے تمام آبادی کو سالانہ 10لاکھ تک مفت صحت سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس سے غریب عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…