منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وضو کرنا ایس اور پیز پر عمل کرنے کا بہتر ین نمو نہ قرار

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہاہے کہ وضو کرنا ایس او پیز پر عمل کرنے کا بہترین نمونہ ہے، نمازوں کی پابندی اور وضو کرنے سے کورونا وائرس سمیت دیگر بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، کورونا پابندیوں کے ساتھ مزدور پیشہ طبقہ کے روزگار طبقہ کا بھی خیال

رکھا جائے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا وبا جیسی بیماریاں محض پابندیوں سے نہیں بلکہ صحت کے اقدام کرنے سے ختم ہوں گی جن ایام میں یہ بیماری کم پھیلتی ہے اگر ان دنو ں میں صحت کے حفاظتی اقدامات کیے جاتے اورحکومت اپنا کردار ادا کرتی تو آج دوبارہ لاک ڈائون کی نوبت نہ آ تی دوبارہ لاک ڈائون محکمہ صحت کی مکمل ناکامی اوران کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائر س سے ہونے والی اموات کا ذمہ دارصو بائی ا ور وفاقی محکمہ صحت ہے،وزرائے صحت کو چاہیے کہ وہ عوام کو کورونا وائرس جیسی وبا ء سے ڈرانے خو ف ہراس پھیلانے کی بجائے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر یں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت امراض کی روک تھام کی بجائے موت اور خوف کی علامت بن چکاہے،عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل کریں۔ مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہاہے کہ وضو کرنا ایس او پیز پر عمل کرنے کا بہترین نمونہ ہے، نمازوں کی پابندی اور وضو کرنے سے کورونا وائرس سمیت دیگر بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، کورونا پابندیوں کے ساتھ مزدور پیشہ طبقہ کے روزگار طبقہ کا بھی خیال رکھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…