ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو معاشی غلامی میں دھکیلنے کیلئے موجودہ حکمران ٹولے کو چنا گیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں حکومتی ایما ء پر نیب کا یکطرفہ انتقام جاری ہے ،پاکستان کو معاشی غلامی میں دھکیلنے کے لئے موجودہ حکمران ٹولے کو چنا گیا اوریہ ملک دشمن ٹولے کا روپ اختیار کرتا جارہا ہے جس سے ملک کی جان چھڑانا نا گزیر ہے ،پی ڈی ایم اپنی

جدوجہد جاری رکھے گی،یوسف رضا گیلانی اپنے 31ووٹ لے کر آئیں ہمارے پاس 27ووٹ ہیں مل کر چیئرمین سینٹ کو ہٹاتے ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ بن چکا ہے ،اس کے ذریعے اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں،نیب کے افسران خود کہتے ہیں ہم مجبور ہیں،نیب کے علاوہ اینٹی کرپشن اور ایف آئی آے میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی فلاح کی پالیسی نہیں ہے ،ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جارہا ہے ،پورے کا پورا اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو دیدیا گیا ہے ،پورا آئی ایم ایف یہاں آکر بیٹھ گیا ہے ،حفیظ شیخ کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ملک کو معاشی غلامی میں دھکیلا جارہا ہے اور اس لئے موجودہ حکمران ٹولے کو چنا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کوشش کرتی رہے گی ،موجودہ حکمران ملک دشمن ٹولے کا روپ دھار چکے ہیں اور ان سے ملک کی جان چھڑانا نا گزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان ترقی کرسکتا تھا ،موجودہ حکمرانوں نے ایک منصوبے کو مکمل کرنے کی بات نہیں کی ،ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے ،پاکستان پہلا ملک ہے جو خیرات میں کورونا ویکسین لے رہا ہے ۔ انہوں نے حکمرانوںنے ملک کو کرپشن

کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،حکومت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں پر پیپلز پارٹی اپنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کر کے آگاہ کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اپنے 31ووٹ لے کر آئیں ہمارے پاس 27ووٹ ہیں مل کر چیئرمین سینٹ کو ہٹاتے ہیں۔ یہ کہا جارہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے پاس پچیس سے تیس ووٹ ہیں اگر ہیں تو وہ بھی سامنے لائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…