لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں چلنے والی 1 ہزار سی سی کی گاڑیوں کا لائف ٹائم ٹوکن سسٹم ختم کر کے سالانہ ٹوکن سسٹم رائج کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ تجویز کی منظوری کی شکل میں نئے مالی سال 2020-21ء سے 1 ہزار سی سی کی گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹوک لگانے کی بجائے سالانہ ٹوکن سسٹم لاگو کردیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
پنجاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس تجویز پر پنجاب حکومت پر واضح کردیا ہے کہ لائف ٹائم ٹوکن سسٹم کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اگر اس سسٹم کو ختم کیا گیا تو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریونیو میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ان تجاویز پر حتمی فیصلہ محکمہ ایکسائز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔