منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کو قتل کرنے کی براہ راست دھمکی نہیں دی گئی، قتل کی دھمکی ایک معتبر صحافی کے ذریعے دی گئی، حیران کن انکشاف

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +آن لائن) مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی ایک معتبر صحافی کے ذریعے پہنچائی گئی، اس بات کا انکشاف سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کیا، معروف صحافی منصور علی خان نے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے گیارہ مارچ کی تقریر میں چند نام

بھی لئے، مطلب ہماری اسٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک جملہ کہا کہ مریم نواز کو ایک دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں سمیش کر دیا جائے گا، یہ دھمکی کس طرح آئی تھی، جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بالکل یہ دھمکی آئی تھی، یہ ایک جرنلسٹ کے ذریعے آئی تھی، مجھے اس سے زیادہ نہیں پتہ، مجھے یہی پتہ ہے کہ ایک جرنلسٹ جن پر اعتماد کیا جا سکتا تھا انہوں نے یہ بات کی ہے کہ یہ بات کہی گئی ہے کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو سمیش کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو نہ ماننے پر اتفاق کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں۔ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا سربراہی اجلاس بلاکر ائندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیئے، دونوں رہنماوں کا مزید کہنا تھا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کیلئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…