اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رکن بلوچستان اسمبلی زائد ریکی کا اجلاس کے دوران ہڑتالی ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایوان میں کپڑے اتارنے کی کوشش ، ممبران نے انہیں روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خواتین استاتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ اسمبلی میں زائد ریکی نے کہا ہے کہ خواتین استاتذہ سڑکوں پر بیٹھی ہیں
لیکن حکومت کو انکا ذرا بھی خیال نہیں ہے ۔میرے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی ڈیمانڈ کو قبول کیا جائے جبکہ اسی دوران انہوں نے احتجاج طور پر اپنی واسکٹ اتار کر پھینک دی جب وہ اپنی قیمیض اتارنے کی کوشش کر رہے تھے وہاں موجود ممبران نے انہیں پکڑ کر روکا اور انہیں ایسا کرنے سے منع بھی کیا ۔