منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اہم وفاقی وزیر نے حکومت اپوزیشن بیک ڈور رابطے کی تصدیق کر دی

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو حکومت کے ساتھ مشاورتی عمل میں شرکت کی دعوت دی ہے،ہماری کوشش ہے اپوزیشن کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو حکومت کے ساتھ مشاورتی عمل

شروع کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطہ ہو رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤ ں سے بات چیت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو بات کرنے کی دعوت دی اب فیصلہ عوام کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا تھا کہ اپوزیشن سے بات کریں، وزیر اعظم نے بھی انھیں خط لکھ دیا ہے اب ان پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے گفتگو میں اپوزیشن کو کرونا ویکسین کے معاملے میں مکمل لا علم قرار دیا، انھوں نے کہا اپوزیشن کو پتا ہی نہیں ہے کہ کرونا ویکسین کا معاملہ ہے کیا، ہمیں تو جانوروں والی ویکسینز بھی باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔پاک بھارت رابطوں پر ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیغام رسانی ہو رہی ہے، بھارت سے جو مرضی پیغام آ جائے، کشمیر کے بغیر آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ ایک سوال پر کیا کہ آپ وزارت اطلاعات میں کب آ رہے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا میں وزارت اطلاعات کا امیدوار نہیں ہوں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…