چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہو گئی کہ مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے

31  مارچ‬‮  2021

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چند دن بیمار کیا ہوئی کانپتی لزرتی حکومت کو امید ہوگئی،مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ یہ خیال کر رہے ہیں کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے،آپ کی امیدوں پر پانی

پھیرنے کے لئے بتادوں مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں،مریم یہیں بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی پالیسیوں سے عوام بیزار ہو چکے ہیں،سلیکٹڈنااہل حکومت مصمم اراردہ کرچکی ہے کہ معیشت کو تباہ کرنا اورعوام کا معاشی قتل عام کرنا ہے،تین سال میں صرف وزیروں کی تبدیلی آئی، باقی تباہی نے عوام کو کچل دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران نا اہل اور نالائق ہی نہیں بے حس بھی ہیں، ان کو غریبوں کے دکھ درداور مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے حکمران جھوٹے وعدے کرتے رہے اور آج بھی دھوکہ دے رہے ہیں، ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور مہنگائی ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ہر روز مہنگائی بڑھ رہی ہے غریب لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان سے قبل عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بجلی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…