مریم نواز کی طبیعت ناساز، لندن سے ڈاکٹر جاتی امراپہنچ گئے

31  مارچ‬‮  2021

لاہور( آن لائن، این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نا ئب صدر مریم نواز کے علاج کیلئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن سے لاہو ر پہنچ گئے ۔مریم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن سے لاہور

پہنچے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، ان رپورٹس کی روشنی میں ہی مریم نواز کے آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 10مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہری یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں، دوسری خوراک کیلئے اتوار والے دن بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں نے جس سینٹر سے پہلی ڈوز لگوائی دوسری ڈوز بھی اسی سینٹر سے لگوائیں۔انہوں نے بتایا کہ دوسری ڈوز لگوانے والے شہریوں کو میسج موصول نہ ہونے کی صورت میں بھی بائیسویں دن ویکسین لگا دی جائے گی۔اتوار کے روز بھی ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے،ویکسی نیشن سینٹرز پر وافر مقدار میں کورونا ویکسین دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں

126 کورونا ویکسی نیشن سینٹر زبنائے گئے ہیں، روزانہ تقریباً 20 ہزار بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔چین سے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز جلد پاکستان پہنچ رہی ہے، پنجاب میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، 50 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…