اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کے کوئی سگنل نہیں آ رہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کے کوئی سگنل نہیں آ رہے۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نئی سفارت کاری کی
کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب ہے علاج کے لئے لندن جانا چاہتی ہیں، انہیں جانے دیا جائے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس کا ہی جواب ایک ہی ہے لوٹا ہوا مال واپس کریں اس کے بعد جہاں جانا ہے جائیں- کسی صورت NRO نہیں ملےگا۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔