اسلام آباد (این این آئی) اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہاکہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے،سوشل میڈیا رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔اٹارنی جنرل کے مطابق
وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی میں ملیکہ بخاری،سینٹر علی ظفر،سیکرٹری وزارت آئی ٹی ،چیئرمین پی ٹی اے بھی کمیٹی میں شامل ہیں ،کمیٹی تیس روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم پیش کرے گی۔