اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

میں جب جیل میں تھا تو اس وقت حامد میر اورعامر متین میرے پاس آئے اور مجھے کیا بتایا تھا ؟ وفاقی وزیر داخلہ کا اہم انکشاف

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےایک تاریخی واقعے کے حوالےشیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جیل میں تھا اس وقت میرے پاس حامد میر اور عامر متین آئے انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ کو سات سال قید ہونے جارہی ہے ۔ میں نے بڑے لوگوں کو خط لکھا کہ فلاں تاریخ کو میری کورٹ میںکلاشنکوف کیس میں پیشی ہے

تو آپ نے میرے لیے آنا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ اللہ پاک جانتا ہے میں نے جب مڑ کر دیکھا تو کوئی ایم این اے مجھے رخصت کرنے کیلئے نہیں آیا ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاںکرتا ہے ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی راہیں جدا ہوچکی ہیں ،یہ عمران کو ہٹانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے مگر خود پیچھے ہٹ گئے ، مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کو گھر نہیں بھیجے سکتے ، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرے، قائد اعظم کے افکار پر عمل کر نے سے ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ  انتخابی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرنا ہوگی، پی ڈی ایم کا بکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے، میں یہیں ہوں، وزیر وزیر ہوتا ہے، چاہے اس وزارت میں ہو یا اس وزارت میں، اسمبلیوں میں آئیں، عمران خان ان سے نہیں جانے والا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔ان کاکہناتھا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے،میں یہیں ہوں،وزیروزیرہوتا ہے،چاہے اس وزارت میں ہویااس وزارت میں عمران خان سیاست کا کپتان ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں،عمران خان جہاں کہیں گے وہیں کھیلوں گا،عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جائوں گا،

یہ سارے لوگ عمران خان کیخلاف کھڑقے ہوئے ٹائیں ٹائیں فش ہو گئے ،کپتان کے خلاف کھڑی ہونے والی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ایک سوال کے  جواب میں انہوں نے کہاکہ اصل فیصلہ مولانا کا ہے آگے چلیں آپ عمران خان کو نہیں بھیج سکتے ،یہاں 14،14 ماہ میں حکومتیں ختم ہوئی ہیں ، یہ کہہ رہے تھے الیکشن نہیں لڑیں گے انہوں نے ضمنی الیکشن لڑا۔ انہو ںنے مزید کہا کہ کورونا تیزی سے

پھیل رہا ہے ،لاک ڈائون این سی او سی کا کام ہے ،کسی کی وزارت میں مداخلت نہیں کرتا اورنہ کرنے دیتا ہوں عمران خان نے پولیٹکل کمپنی کو کہا ہے کہ وقت کم ہے کام کریں کیو نکہ وقت تھوڑا ور مقابلہ سخت ہے،میں تسلیم کرتا ہوں کہ مہنگائی ہوئی ہے حکومت اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے کا بھی اعلان کرچکی ہے۔تاہم مہنگائی کو مکمل

کنٹرول کرنے میں کچھ وقت لگے اور حکومت اس پر قابو پا لے گی ۔ایک اور سوال  کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ قائد اعظم کے افکار پر عمل کر نے سے ملک کی ترقی ممکن ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی سے متعلق 60دن میں آرکائیولیں گے ۔  ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کیے ہیں صحافیوں کے لئے میڈیا سٹی کے

حوالے سے امور پر کام جاری ہے اور میں تمام میڈیا چینلز جو حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ ہیں ان کے صحافیوں کو اس میں پلاٹس دوں گا تاکہ تمام میڈیا کے لوگ ایک ہی جگہ پر اکٹھے رہیں یہ پلاٹس مفت نہیں ہوں گے راولپنڈی میں کسی بھی صحافی کو مفت پلاٹس نہیں دے رہیں اس حوالے سے خبریں درست نہیں ، تاہم صحافیوں کو اس میں جتنا ریلیف دے سکے ضرور دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…