پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں گرمی کی پہلی لہر ، ہیٹ ویو کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کر دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ میں بھی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے خدشات منگل سے ہفتے تک رہیں گے۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں، سڑکوں پر پانی کی سبیلیں، اور ہیٹ ویو کے حوالے سے کیمپ لگائے جائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ میدانی علاقے شدیدگرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، منگل سے ہفتے کے دوران سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جب کہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سے زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…