جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

بلوچستان کے علاقے حب میں چینی کمپنی کا شراب کا کارخانہ فعال پاکستان میں ’یہ شراب کا کارخانہ ابھی صرف بیئر بنائے گا‎

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)صوبہ بلوچستان کے کراچی سے متصل صنعتی علاقے حب میں چینی کمپنی کی جانب سے قائم کردہ شراب بنانے والا کارخانہ نہ صرف مکمل ہو گیا ہے بلکہ یہ فعال بھی ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا دعویٰ ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے منصوبوں کے باعث چینی شہریوں کی

بڑی تعداد میں پاکستان آمد کی وجہ سے یہ کارخانہ ان کی شراب کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے تاہم ابھی یہ بیرون ملک شراب برآمد نہیں کرے گا۔ حکام کے مطابق اس کارخانے سے وفاقی حکومت اور بلوچستان دونوں کو ٹیکس کی مد میں آمدنی ہو گی جبکہ مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ یہ چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بریوری اینڈ ڈسٹلری لمیٹڈ کے نام سے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اپریل 2020 میں رجسٹر ہوئی اور اس نے حب میں اپنا پہلا کارخانہ لگایا گیا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کےد وران وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے شراب کے لائسنس کے اجازت نامے پر کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے طرز پر پاکستان میں کسی قسم کے شراب خانہ کی نہ تو کوئی گنجائش ہے اور نہ میں اس کی حمایت کروں گا ۔ وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایک اسلامی ملک میں شراب کی فیکٹری کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ کابینہ نے نہ تو اس کی کوئی منظوری دی ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جانی چاہیے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آگئی تھی کہ پاکستان میں چین کی شراب تیار کرنیوالی ایک کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بروری اینڈ ڈسٹیلری۔ لمیٹڈ ایس ای سی پی میں بھی رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی حب بلوچستان کے ایڈریس پر 30اپریل 2020کو رجسٹرڈ ہوئی اور لسبیلا انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حب میں بلوچستان جوائنٹ وینچر کے ذریعے قائم ہوئی۔ اس کمپنی کو ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سے لائسنس کا اجرا ہوچکا ہے۔ شراب تیار کرنیوالی چینی کمپنی کے سی ای او بو وانگ ہیں جو پاکستان میں شراب تیار کرے گی۔ یہ پاکستان میں شراب تیار کرنیوالی پہلی چینی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کو چین میں شراب تیار کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور دنیا کے بہترین کارلس برگ برانڈ کو تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں اپنی دو بہترین برانڈ کا اجرا کرے گی۔ کمپنی کی فیکٹری میں شراب کو تیار کرنے، بوتلوں میں بھرنے اور پیکچنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…