ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

’’چینی کمپنی کو شراب بنانے کا اجازت نامہ‘‘ علی محمد خان نے مخالفت کر دی ، بڑا اعلان 

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کےد وران وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے شراب کے لائسنس کے اجازت نامے پر کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے طرز پر پاکستان میں کسی قسم کے شراب خانہ کی نہ تو کوئی گنجائش ہے اور نہ میں اس کی حمایت کروں گا ۔

وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایک اسلامی ملک میں شراب کی فیکٹری کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ کابینہ نے نہ تو اس کی کوئی منظوری دی ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جانی چاہیے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آگئی تھی کہ پاکستان میں چین کی شراب تیار کرنیوالی ایک کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بروری اینڈ ڈسٹیلری۔ لمیٹڈ ایس ای سی پی میں بھی رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی حب بلوچستان کے ایڈریس پر 30اپریل 2020کو رجسٹرڈ ہوئی اور لسبیلا انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حب میں بلوچستان جوائنٹ وینچر کے ذریعے قائم ہوئی۔ اس کمپنی کو ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سے لائسنس کا اجرا ہوچکا ہے۔ شراب تیار کرنیوالی چینی کمپنی کے سی ای او بو وانگ ہیں جو پاکستان میں شراب تیار کرے گی۔ یہ پاکستان میں شراب تیار کرنیوالی پہلی چینی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کو چین میں شراب تیار کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور دنیا کے بہترین کارلس برگ برانڈ کو تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں اپنی دو بہترین برانڈ کا اجرا کرے گی۔ کمپنی کی فیکٹری میں شراب کو تیار کرنے، بوتلوں میں بھرنے اور پیکچنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…