جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

موجودہ کورونا ویکسین غیر موثر ؟ چیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمن نے انکشاف کیا ہے کہ وائر س تیزی سے ساخت تبدیل کررہا ہے، اس لیے ویکسین غیر موثر ہوسکتی ہے، کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اورجو ماسک

کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے ماریں۔خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر عطاالرحمن نے بتایاکہ کورونا وائرس ہردوسے تین ہفتے بعد شکل تبدیل کررہاہے،ویکسین مختلف اشکال کو کافی حد تک کور کر لیتی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگروائرس مسلسل شکل بدلتارہا توموجودہ ویکسین شاید کارآمد نہ رہے،اور ہوسکتا ہے ہرسال نئی ویکسین بنانی پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کودوسرے ممالک سے مل کر ویکسین بنانی چاہیے۔ ڈاکٹر عطالرحمن نے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پر سختی سے عمل کرانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا حکومت کو چاہئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں، جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔انھوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…