اسلام آباد(آن لائن) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے او ر ان کی جگہ امیر محمد خان جوگیزئی اور احمد خان اچکزئی کو نیا گورنر بنانے پر مشاورت ہورہی ہے جبکہ مختلف اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ گورنر بلوچستان کی دوڑ میں
شامل احمد خان اچکزئی پر مبینہ طور پر مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق احمد خان اچکزئی پر سابقہ انتخابات کے دوران سعید خان حمیدزئی کے اغواء اور قتل کرنے کا بھی الزا م ہے ،جس کا باقاعدہ مقدمہ بھی تھانے میں درج ہے ۔ تاہم ان کے مقابلے میں دوسرے امیدوار امیر محمد خان جو گیزئی ہیں جو ایک شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں ان کے بھائی پہلے بھی گورنر بلوچستان رہ چکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ عمران خان امیر محمد خان جوگیزئی کو احمد خان اچکزئی پرترجیح دیں گے ۔