جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے اپنی بے وفائی کی تاریخ دہرا دی ، ن لیگ اپنے حق سے محروم ، لیگی رہنما کا بڑا اعلان 

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

شیخوپورہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما وچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنی بے وفائی کی تاریخ دہراتے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن کے انتخاب پرنواز لیگ کو اس کے حق سے محروم کیا ہے ،اس فیصلہ سے گیلانی کا قد چھوٹا اور نواز لیگ کاقد بڑا ہوگیا ہے ،پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر

بڑا سستا اور گھٹیا سودا کیاہے اور یہ سینٹ میں اب فرینڈلی اپوزیشن کا کردارادا کریگی جبکہ نواز لیگ پارلیمان کے دونوں ایوانوں اور عوام کے اندر حقیقی اپوزیشن کا کردارادا کریگی نواز لیگ کی قیادت کو اس بات کا شدت سے احساس ہوا ہے کہ ہمیں اپنے قائد محمدنواز شریف کے بیانہ کے مطابق حکومت مخالف تحریک کو پوری شدت کیساتھ جاری رکھنے کی ضرورت ہے اورانشا اللہ رمضان المبارک کے بعد چھوٹی عید کے موقع پر قوم کوبڑی خوشخبری سنائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حاجی طارق محمود ڈوگرکے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ احمدعتیق انور سمیت دیگربھی موجودتھے ۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ نواز لیگ اب پیپلزپارٹی سے مزید دھوکہ کھانے کی متحمل نہ ہے پیپلزپارٹی نے شارٹ ٹرم کیلئے جو سیاسی فائدہ حاصل کرنیکی کوششیں کی ہیں وہ اسکی سیاسی کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی ہے اس سے ان کے اپنے سیاسی قدمیں کمی آئی ہے نواز لیگ آج بھی ووٹ کو عزت دو کے بیانہ پر پوری نیک نیتی کیساتھ جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ بھی اسٹبلشمنٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے وہ (ق)لیگ کے حشر کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینٹ کی نشست حاصل کی ہے مگر نواز لیگ کوئی ایسی سیاسی چال کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے جس سے قومی کاز،مفاد کو خطرہ لاحق ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کابیانہ ایک ہے اس لیے مریم نواز اور حمزہ شریف نے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہ ہے حتمی فیصلے نواز شریف کررہے ہیں جو سب کو قابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے اندر تاریخ کی بدترین مہنگائی کا دور دورا ہے امن وامان کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے سرکاری محکمے کرپشن اور کمیشن کے گڑھ بن چکے ہیں جن کو کوئی پوچھنے اور ٹوکنے والا نہ ہے نواز لیگ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ پیپلزپارٹی کی بیوفائی کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس طرح اپنا کرداراجاگر کرسکتے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…