اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جتنے مرضی وزیرخزانہ بدل لیں،سلیکٹیڈ کو نکالے بغیر فرق نہیں پڑے گا،کابینہ میں ردوبدل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سلیکٹڈ کوجانا ہوگا۔حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے پر
اپنے ردعمل میں سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ نااہلی اورنالائقی کو جڑسے ختم کرنے کے لیے عمران خان کوگھربھیجنا پڑے گا۔سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا کہ جتنے مرضی وزیرخزانہ بدل لیں، عمران خان کو نکالے بنا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سے کچھ وقت قبل وزیرخزانہ بدلنا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔پی پی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت کی موت ہو چکی، تدفین ہونا باقی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچھ دیر قبل کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کو ہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔