منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کو مبارک ہو ا ن کا اپوزیشن لیڈر بن گیا ، سابق وزیراعظم کا بڑا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 57 سینیٹرز لکھ کر دے چکے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں۔اگر اپوزیشن کے پاس 57 ارکان ہیں تو پہلی فرصت میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا  پیپلز پارٹی نے جو کیا وہ پارلیمانی اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مبارک ہو انکا اپوزیشن لیڈر بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا  وہ اپوزیشن نہیں ہوتی جس بینچ پر حکومتی اراکین بیٹھیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد اراکین تو لکھ کر دے چکے تھے وہ باپ کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا جو پارلیمان، جمہوریت اور پی ڈی ایم کے اصولوں کے ساتھ ہے ہم انکے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ میرے گھر پر ہوا تھا۔ اور اس فیصلے بارے تمام جماعتیں جانتی ہیں کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا  ڈپٹی چئیرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر پر ذیلی کمیٹی نے دو منٹ میں فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر کے فیصلے کی خبر نہیں پہنچی تو ان ممبران سے پوچھ لیں جو وہاں موجود تھے۔  انہوں نے کہا اسد قیصر بتائیں وہ حکومت کے اسپیکر ہیں یا سب کے اسپیکر ہیں۔ انہوں نے کہا  اسد قیصر بخوبی سمجھتے ہیں کہ وہ اپوزیشن کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا اپوزیشن اب انکی کسی بات کو سننے اور کسی کمیٹی میں جانے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم اور وزرائ�  ایوان میں کھڑے ہوکر گالی نکالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کیا اسپیکر نے وزیر اعظم کی وہ تقریر نہیں سنی جو انھوں نے جعلی اعتماد کا ووٹ لیکر کی۔  انہوں نے کہا اصول ہے کہ جو شخص ہاوس میں موجود نہ ہو اسکے بارے میں بات نہیں  کرنی چاہے۔ انہوں نے کہا اسپیکر کو چاہے کہ اپوزیشن سے معافی مانگیں۔  انہوں نے کہا جب ان باتوں پر عمل ہوگا تو ہاوس چلے گا۔ انہوں نے کہا اس ملک کو کونسی انتخابی اصلاحات چاہیں۔ انہوں نے کہا  پہلے توبہ کریں پریذائڈنگ آفیسر نہیں اٹھائیں گے ووٹ چوری نہیں کریں گے۔ توبہ کریں سینیٹ میں کیمرے  نہیں لگائیں گے ۔ یہ توبہ کریں حکومت کے سینیٹرز لیکر اپوزیشن لیڈر نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا  ضرورت اس وقت تمام اداروں کو آئین کے مطابق چلنے کی ہے۔ انہوں نے کہا براڈشیٹ سمیت جو رپورٹیں بنی ہیں وہ مجرموں کو چھپانے کے لئے ہی بنی ہیں۔ انہوں نے کہا براڈ شیٹ کے حقائق بہت واضح ہیں، نیب کے چئیرمین نے معاہدے کئے۔سہولت کار بننے والوں اور کمیشن  مانگنے والوں کو اندر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں فوجی آفسران بھی شامل ہیں، کیس بنائیں اور جیل میں ڈالیں۔  انہوں  نے کہا احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب بن گیا ہے۔ انہو ں نے کہا لیڈر آف ہاوس آئے بتائے اسے کیا انتخابی اصلاحات چا ہئیں۔  انہوں نے کہا جس ملک کا وزیر اعظم اپوزیشن کو گالیاں دے وہاں کیا انتخابی اصلاحات ہوں گی۔ انہوں نے کہا حکومت آرڈیننس پر آرڈیننس لے آئی  کیا حکومت پارلیمان پر اعتماد نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…