لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء خود پارٹیاں اور شادیاں انجوائے کررہے ہیں ، عوام پرایس او پیز پر عمل کرنے کا دبائوڈال رہے ہیں۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا۔
پنجاب کی گیارہ کروڑ آبادی میں صرف چند لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔پنجاب میں طبی عملہ ویکسین نہ لگنے پر سراپا احتجاج ہے۔پوری دنیا میں ہر ملک کورونا ویکسین خریدرہا ہے اور تیزی سے اپنے شہریوں کو لگا بھی رہا ہے۔لیکن صدقہ و خیرات اور چندے پر چلنے والی حکومت تین ماہ سے چین سے مفت میں ملنے والی ویکسین بھی عوام تک نہیں پہنچا سکی ۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا حکومتی ارکان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاپاکستانی قوم چین کی شکر گزار ہے جس نے مشکل کی گاڑی میں پاکستان کے عوام کو یاد رکھا۔دو سالوں سے عمران حکومت کورونا،کورونا اور لاک ڈائون ،سمارٹ لاک ڈائون کھیل رہی ہے۔حکمرانوں کوکورونا کے نام پر اربوں ڈالرکی امدادی ملی لیکن عام آدمی کو ایک ویکسین ڈوز نہیں مل سکی۔ فردوس عاشق نے کل پہلے دھمکیاں دی،پھر ایک جلسہ کیا اور رات کو ایک شادی پر گئی۔خود یہ لوگ شادیاں دیکھ رہے ہیں عوام پر شادی دیکھنے کی پابندی لگارہے ہیں۔