پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی 

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ۔اپنے بیان میں ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ الحمدللہ، صدر عارف کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پرعزم ہے۔  انہوںنے بتایاکہ میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا مگر منفی آیا اور قرنطینہ میں ہوں،ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور

میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔قبل ازیں  وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا تاہم دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر پرویز خٹک کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی ۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحریہ ٹائون فیز ٹو اور تھری، سواں گارڈن بلاک ٹو اور ڈی ایچ اے ٹو میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگ ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن فیز ون، نیشنل پولیس فائونڈیشن بلاک اے اور پی ڈبلیو ڈی بلاک سی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ۔متاثرہ علاقوں میں اشیا خورو نوش کی دکانیں صبح نو سے شام سات بجے جبکہ میڈیکل اسٹورز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…