لاہور(این این آئی) بااثر افراد کورونا ویکسین لگوانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنے لگے، وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ اور اداکارہ عفت عمر ساٹھ سال عمر نہ ہونے کے باوجود ویکسی نیشن کیلئے پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بااثر افراد نے 60سال کی عمر نہ ہونے کے
باوجود ویکسین لگوالی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے اہل خانہ کو کورونا ویکسین لگوالی، خاندان کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔طارق بشیر چیمہ کے ایک قریبی رشتہ دار نے ویکسین لگوانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کردی، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹر میں مختلف خواتین کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ویکسین لگوانے والوں میں پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر بھی موجود ہیں، یاد رہے کہ سرکاری سطح پر ابھی60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ اس ویڈیو میں موجود تقریبا تمام ہی افراد کی عمر 60سال نہیں ہے۔