اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائو ن کا فیصلہ کیا ہے ۔لاک ڈاؤن ہونے والے علاقوں میں بحریہ ٹائون فیز 2اور 3، سوہان گارڈن بلاک-B شامل،ہ ٹاؤن فیز 2 اور 3، سوہان گارڈن بلاک-B شامل ڈی ایچ اے-ٹو (سیکٹر B اور E)،کورنگ ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن فیز 1، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بلاک A، پی ڈبلیو ڈی بلاک C بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد
انتطامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں تمام دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور آفسز بند ر ہینگے ،لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی ہوگی لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں صرف اشیائ خردنوش کی دکانوں اور میڈیکل سٹورز کو کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ اشیاء خردنوش کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ میڈیکل سٹورز کو 24 گھنٹے کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ان تمام علاقوں میں بروز سوموار دوپہر بارہ بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام علاقوں میں لاک ڈاؤن 9 اپریل تک نافذ رہے گا۔