اوکاڑہ(این این آئی)صوبائی وزیر سید صمصام شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلی کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ،چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت بلاول کو جواب دے چکے ہیں ہم پی ٹی آئی کے اتحادی اور ان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
صوبائی وزیر صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ انہوں نے کسی کو این آر او نہیں دینا ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی گولہ باری سے پہلے ش لیگ ہی آگے ہوتی تھی لیکن یہ انکا آپس کا معاملہ ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ، پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری تھا اسکا انجام یہی ہونا تھا ، اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا یہ لکھا ہے ، عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال رہے ہیں، حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے تمام فیصلے عوام اور ملکی مفاد میں کئے ہیں،عمران خان کی انتھک جد وجہد سے تر قی و خو شحا لی دستک د ے رہی ہے 2023 تک نیا پاکستا ن بنا کر دم لیں گے ، آ ج مثبت سو چ ، ہم آ ہنگی اور افہا م وتفہیم سے آ گے بڑ ھنے کی جتنی ضر ورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی عمران خان ملک و قو م کے خا د م بن کر مو جو د ہ بحر انو ں سے نجا ت دلا نے کے لئے آگے بڑ ھ رہے ہیں سیا سی جما عتیں ملک و قو م کے مفا د میں سیا ست کو تعمیر و تر قی کے دھا رے میں تبد یل کر نے کے لئے حکومت کے شا نہ بشانہ ہو جا ئیں۔