پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

بلاول ہائوس سیکیورٹی پر تعینات سب انسپکٹر نے عام شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھین لی

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فائیواسٹار چورنگی پر شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا، سب انسپکٹر کامران سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار اور بلاول ہائوس پر تعینات ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائیواسٹارچورنگی پر پولیس اہلکار کی جانب سے موٹرسائیکل چھیننے کا معمہ حل ہوگیا ، شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا۔اس ضمن میںذرائع نے

بتایاکہ سب انسپکٹر کامران کی حالیہ تعیناتی بلاول ہائوس میں ہے ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے پکڑے جانے پر خود کو سائوتھ انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کیا۔تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ ملزم نے اپنا نام پہلے علی شاہ بتایا، تاہم مزیدتفتیش کرنے پر پتہ چلا ملزم کانام کامران ہے اور سیکیورٹی زون 2 میں سب انسپکٹر ہے۔ذرائع کے مطابق کامران کے ساتھ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص موجود تھا، شہری کے مطابق کامران اس سے موٹرسائیکل چھین رہا تھا، سب انسپکٹر کیوں ایساکررہاتھا ، اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب مبینہ پولیس اہلکار تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے ، سیکیورٹی زون ٹو کے مطابق مبینہ اہلکار ان کے پاس تعینات نہیںجبکہ مبینہ اہلکار ایس ایس یو کے ماتحت بھی کام نہیں کر رہا۔انکوائری کمیٹی کے مطابق سیکیورٹی کے دیگر محکموں کو بھی چیک کر رہے ہیں اور مبینہ اہلکار سے پولیس کا رابطہ ہوگیا ہے ، رابطے پر ملزم نے بتایا تھا کہ وہ سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار ہے اور بلاول ہائوس پر تعینات ہے، جلد تحقیقات کرکے اصلیت سامنے لائیں گے۔یاد رہے 5 اسٹار چورنگی پر پولیس اہلکار کی شہری سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، موٹر سائیکل چھیننے پر متاثرہ شہری نے شور مچایا تو عوام کا رش لگ گیا، جس کی وجہ سے شہری کی موٹرسائیکل بچ گئی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…