جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف اور خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر

سماعت کی۔ درخواستگزار کی طرف سے امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے شہباز شریف کو گرفتار کرکے آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا اور اہلخانہ کو بے نامی دار قرار دیا، حمزہ شہباز اور دیگر بچوں کے خود کفیل ہونے کا ریکارڈ ریاستی اداروں کے پاس موجود ہے، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر بچے کم عمری میں ہی خود کفیل تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اپنا گھر دینے کے خواب کی تکمیل کے لئے آشیانہ ہاسنگ اسکیم کا اجرا کیا، 5 اکتوبر 2018 کو آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، اس دوران ہی منی لانڈرنگ کی انکوائری شروع کی گئی تھی، 4 وعدہ معاف گواہوں میں سے کسی ایک گواہ نے بھی شہباز شریف کو اپنے بیان میں نامزد نہیں کیا، 28 ستمبر 2020 سے گرفتار ہوں، ریفرنس میں 110 گواہ ہیں اور ٹرائل ابھی ابتدائی سطح پر ہے، ملک سے فرار نہیں ہوں گا، کیس کا سامنا کروں گا، منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز سمیت دیگر شریک ملزموں کو بھی ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے، لہذا مجھے بھی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سمیت دیگر فریقین کو 13 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو تفصیلی جواب اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر ہی مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزامات میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس بھی اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، نیب کو کیس میں مزید ریکوری ضرورت نہیں، بلاجواز جیل میں قید رکھا گیا ہے، منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو 14 اپریل کو تفصیلی جواب اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے نیب کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت دے دی۔نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے اور رپورٹ و جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی درخواست کی۔کیپٹن (ر)صفدر نے درخواست میں کہا کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دس مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوایا، آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے، ایک ہی معاملہ پر دو صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی، نیب کی انکوائری میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…