اسلام آباد، راولپنڈی ( آن لائن ، این این آئی ) اسلامی نظریاتی کونسل نے وبائی صورتحال میں کورونا و یکسین استعمال کرنے سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی صورتحال میں کورونا و یکسین استعمال کی جاسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر پاکستان حلال اتھارٹی نے کوروناویکسین سے
متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے مانگی تھی جس پر اسلامی نظریاتی کونسل نے پنی رائے میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں 10 فیصد حلال اجزاء کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم اسلامی قوانین کی روشنی میں بطور ضرروت اور وبائی صورتحا ل میں ویکسین کا استعمال ہو سکتا ہے اور اگر حلال مصنوعات سے ویسکین ملنے کا آپشن ہے تو وہی حاصل کی جائے ۔دوسری جانبسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط عائد ہوں گی۔ہدایت نامے کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے سے پاکستان آنے کے لئے شرائط لاگو کردی گئیں ، کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کے لیے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا،مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط بھی عائد ہوں گی۔ شرائط کے مطابق مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کودی جائیں گی، فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے بھی شئیر کی جائیں گی ،مسافر کہ تفصیلات ائیرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کوبھیجیں گی۔