پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

شہر قائد میں ہوائوں کا رخ تبدیل محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ہواوں کا رخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔شہر قائد میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوائوں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق

پیرکوموسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ درجہ حرارت بھی40ڈگری اورہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا، تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…