جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

عوام کو ریلیف نہ ملا تو آئندہ الیکشن میں کیا ہو سکتا ہے؟ چودھری پرویز الہٰی نے خبر دار کر دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے باتیں کم اور ویکسین کا زیادہ بندوبست کریں۔ خطے کے تمام ممالک سے پاکستان عوام کو ویکسین دینے میں سب سے پیچھے ہے۔ روز بروز کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔

اگر بر وقت اقدامات نہ کئے گئے تو بہت سی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔انہوں نے مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار کے بیٹے اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب طاہر خورشید کی بیٹی کی  دعوت ولیمہ کے موقع پر دلہا دلہن کو مبارک باد دینے کے بعدموجودہ ملکی سیا سی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی،بے روز گاری کی وجہ سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کر نا ہو گا۔رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے اس میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔ ایم این اے مونس الہٰی،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، شافع حسین، وزیراعظم کے معاونیں خصوصی شہباز گل، میاں عامر،ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، سینئر صحافی چودھری غلام حسین، قیصر بریارسمیت دیگر سیا سی و سماجی شخصیات نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…