جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب نہیں ہو گی ، احکامات جاری 

datetime 28  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن )ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز 12 فیصد تک پہنچ گئی   جبکہ  6 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ہوگئے ہیں،ہر طرح کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے   مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہناتھا کہ  اسلام آباد میں نئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے ٹو کو سیل  کیا جارہا ہے ،سوہان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی ،جی سکس ،لوئی بھیر، پی ڈبلیو ڈی   میں   لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کوشش ہے رمضان تک شرح کم کرکے 6 فیصد تک لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ  اسلام آباد میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔کوئی بھی سیاسی جماعت خلاف ورزی کرے گی ایکشن لیا جائے گا۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی تعداد کم کررہے ہیں۔ سکولز کو امتحانات لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔خلاف ورزی پر سکولز کے پرنسپلز کے خلاف کاروائی ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر کا کہناتھا کہ  پولیس لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کروائے گی۔پولیس بھی کورونا سے متاثر ہورہی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…