اسلام آباد(آن لائن )ذہین پاکستانی طالبہ نے ’ورلڈ میموری چیمپئن‘ کی حیثیت سے بھارت اور سوئیڈن کو مات دے دی۔ کم ترین وقت میں سب سے زیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ایما عالم نے طاقتور حافظہ رکھنے کی کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں ایما عالم نے عالمی اعزاز حاصل کرنے کی
خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی۔ایما عالم نے 15 منٹ میں سب زیادہ الفاظ یاد رکھنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے 15 منٹ میں 410 الفاظ یاد کر کے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے 15 منٹ میں سب سے زیادہ نام اور چہرے یاد رکھنے ریکارڈ بھی توڑدیا۔ایما عالم نے 15 منٹ میں 218 نام اور چہرے یاد رکھ کر سوئیڈن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔