لاہور(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کے خلاف بائیو ڈیٹا رپورٹ تیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے17 ہزار 500 صفحات پر مشتمل سٹہ مافیا کے خلاف بائیو ڈیٹا رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سٹہ مافیا نے 110، بیلن روپے کا فراڈ کیا۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سٹہ مافیا نے تین واٹس ایپ گروپ بنائے ہوئے تھے،
ان گروپس میں پاکستان شوگر گروپ، دوسرا شوگر مرچنٹ گروپ اور تیسرا شوگر ٹریڈ گروپ تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملک عباد، جے ڈی ڈبلیو شوگرگروپ اور اسلم بھلّی شریف اور شمیم کنجوانی گروپ کو 30 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔اسی طرح مستنصر گوگی ،رمضان و العربیہ شوگرگروپ اور ملک ماجد جے ڈی ڈبلیو شوگرگروپ کو 31 مارچ ،شیخ عامر وحید چوہدری شوگرگروپ کو یکم اپریل اور اسد بھایا آر وائے کے شوگر گروپ کو2 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی کی رپورٹ کے مطابق سٹہ مافیا ان تینوں گروپس کے ذریعے چینی بحران اور قیمتوں کا اتار چڑھاؤ کرتا تھا، انہوں نے چینی کی مقررہ قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کی، اور 69 روپے کلو والی چینی90 روپے میں فروخت کرتے رہے، سٹہ مافیا انہی تینوں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ملک بھر میں چینی اپنے ریٹس پر فروخت کرتے رہے۔