جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے ، اہم نوٹیفکیشن جاری ‎

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق میں اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا ‏نوٹیفکیشن جاری ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے، ‏تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز 12 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 6 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ہوگئے ہیں،ہر طرح کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں نئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے ٹو کو سیل کیا جارہا ہے ،سوہان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی ،جی سکس ،لوئی بھیر، پی ڈبلیو ڈی میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کوشش ہے رمضان تک شرح کم کرکے 6 فیصد تک لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ اسلام آباد میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔کوئی بھی سیاسی جماعت خلاف ورزی کرے گی ایکشن لیا جائے گا۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی تعداد کم کررہے ہیں۔ سکولز کو امتحانات لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔خلاف ورزی پر سکولز کے پرنسپلز کے خلاف کاروائی ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر کا کہناتھا کہ پولیس لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کروائے گی۔پولیس بھی کورونا سے متاثر ہورہی ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…