کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے خوش خبری سنائی ہے کہ گرین لائن بس کراچی کیلئے معاہدہ ہوگیاہے۔وفاقی وزیر اسدعمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کیلئے انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم
کا کنٹریکٹ ہوگیا، معاہدے پر این آرٹی سی اور ایس آئی ڈی سی ایل کے درمیان گزشتہ روز دستخط کیے گئے۔اسد عمر نے بتایا کہ گرین لائن کراچی میں پہلا ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا اور بس شہر میں رواں سال اگست تک آپریشنل ہوگی۔