جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل الیکشن میں مسلمانوں کی جماعت’’کنگ میکر‘‘بن گئی، اقتدار کی کنجی مسلمانوں کے ہاتھ آگئی لیکن وہ اسے اپنے پاس کیوں نہیں رکھ سکتے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )اسرائیل میں دو سال کے دوران ہونے والے چوتھے الیکشن کے نتائج میں بھی کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی تاہم مسلمان عربوں کی جماعت یونائیٹڈ عرب پارٹی’کنگ میکر‘ کے طور پر سامنے آئی ہے۔ حکومت بنانے کیلئے61 سیٹیں درکار تھیں اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو اور ان کے اتحادی کل52 سیٹیں جیت سکتے ہیں

جب کہ ان کے مخالف اتحاد کو59 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مسلمان عربوں کی جماعت یونائیٹڈ عرب پارٹی نے چار اور دائیں بازو کی ایک اور جماعت یمینا سات سییٹوں پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔ یمینا پارٹی تیسرے نمبر ہے اور اس کے سربراہ نفتالی بینیٹ ہیں۔ نفتالی بینیٹ 2006 میں اس وقت کے حزب اختلاف نتین یاہو کے چیف آف سٹاف کے طور پرسیاست میں داخل ہوئے اور 2008 تک اسی عہدے پر فائز رہے۔ اپنی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھنے سے قبل وہ اسرائیلی آبادکاری تنظیم کے سربراہ بھی رہے اور پھر نتین یاہو کی حکومت کے دوران بھی مختلف حکومتی عہدوں پر فائز رہے۔ نیتین یاہو یمینا پارٹی کو اپنے ساتھ ملا کر بھی حکومت نہیں بنا سکتے کیوں کہ دونوں کے پاس مجموعی طور پر59 سیٹیں ہوں گی۔ دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد کو بھی59 سیٹں ملنے کا امکان ہے۔ ایسی صورتحال میں مسلمان عربوں کی جماعت یونائیٹڈ عرب پارٹی، جس کے پاس4 سیٹیں ہیں، کنگ میکر کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مسلمان عربوں کی جماعت یونائیٹڈ عرب پارٹی کے رہنما منصور عباس ہیں اور حکومت بنانے میں ’کِنگ میکر‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر منصور عباس نتن یاہو کے مخالفین کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں تو انھیں 120 نشتوں والے اسرائیلی ایوان میں ایک چھوٹے فرق سے برتری حاصل ہو جائے گی اور نتن یاہو دوبارہ وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

اسرائیل پر حکمرانی کونسی جماعت کرے گی اس کا فیصلہ ممکنہ طور پر مسلمان عربوں کی جماعت یونائیٹڈ عرب پارٹی کے سربراہ منصور عباس کریں گے۔ الیکشن کے نتائج آئندہ ہفتے صدر کو پیش کیے جائیں گے۔دوسری جانب قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 49 نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی

فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 49اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر

مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…