جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بھارت کا معاہدہ ہورہا ہے، وہ کیا معاہدہ ہے؟ کشمیر کے مسئلے پر ملاقاتیں آخر بند کمرے میں کیوں ہوتی ہیں، حیران کن دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ کورونا میں بھی اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا کرمریم نواز کو زیر بحث لائے،نیب کی عدالتوں کے معاملات ہم سرکس نما دیکھتے ہیں، ایسے ہی معاملات رہے تو ملک آگے کیسے بڑھے گا،کشمیر کے بارے میں جو ہورہا اس کے حوالے سے پارلیمنٹ اور عوام آگاہ نہیں،

پوری دنیا باتیں کر رہی ہے پاکستان بھارت کا معاہدہ ہورہا ہے، وہ کیا معاہدہ ہے؟ ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کی عدالتوں کے معاملات پر ہمیشہ کہا کہ کیمرے لگا کر لوگوں کو دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کی عدالتوں کے معاملات ہم سرکس نما دیکھتے ہیں، ایسے ہی معاملات رہے تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔شاہد خاقان نے بتایا کہ ایک صاحب ملے جو سابقہ سیکرٹری ہیں اور 3سال سے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ کیا کل اور پرسوں کووڈ نہیں تھا جو آج کووڈ ہے، عدالتوں کا احترام ہونا چاہیے، جب عدالتیں سیاسی ادارہ بن جائیں تو لوگ مشتعل ہوتے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں کہ نیب احتساب کا ادارہ نہیں سیاسی ادارہ ہے، کیا نیب کے چیئرمین نے کبھی آئین پڑھا ہے؟شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ابھی تک کورونا کا ایک ٹیکا تک نہیں خریدا، این سی او سی مذاق کرتی ہے،ایسا کرنا چھوڑ دیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے بارے میں جو ہورہا اس کے حوالے سے پارلیمنٹ اور عوام آگاہ نہیں، پوری دنیا باتیں کر رہی کہ پاکستان بھارت کا معاہدہ ہورہا ہے، وہ کیا معاہدہ ہے؟ ہم سننا چاہتے ہیں کہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر ملاقاتیں آخر بند کمرے میں کیوں ہوتی ہیں،ہم نے بند کمروں میں بہت فیصلے کیے ہیں اور بہت مار کھائی ہے، پاکستان ہر معاملے پر آج پسپائی کا شکار ہے اور کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک ایسا مسئلہ تھا جو متنازع نہیں تھا لیکن آج اسے بنایا جا رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ قوم کے احتساب کے ادارے کس کے حکم پر چلتے ہیں سب لوگ جانتے ہیں، دعا گو ہوں کہ عدالتوں میں کیمرے لگیں اور عوام سرکس دیکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…