جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا نے کہرام مچا دیا ، سرکاری اسپتالو ں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئے

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب کے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئے ہیں۔ ایک انٹرویومیں نبیل اعوان نے کہا کہ میو اور سروسز اسپتال کو 30 نئے وینٹی لیٹرزفراہم کررہے ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں زیادہ ترمریض آئی سی یو میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لاہورکے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس آفس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ،

محکمہ صحت کے دفاتر ساتوں روز کام کریں گے۔دوسری جانب لک بھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کرگئے ، 4300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو 8 ماہ بعد ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42418 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4368 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں ہوئیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں 3 جولائی کے بعد سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔گزشتہ سال 3 جولائی کو ایک دن میں کورونا کے 4087 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4368 کیسز سامنے آئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14091 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 45356 تک جاپہنچے ہیں ،فعال کیسز کی تعداد 40120 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2170 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 591145 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 264062 ہوگئی ہے ،4486 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 207765 ہے اور 6142 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19427 اور ہلاکتیں 205 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82677 اور 2260 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 12095 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 340 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4983 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 54347 ہے اور اب تک 555 مریض انتقال کرچکے ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…