چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ پولیس کا انوکھا کارنامہ، چار ماہ کے بچے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک چار ماہ کے بچے اور اس کے والد پر مقدمہ درج کردیا۔ چنیوٹ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت چار ماہ کے بچے اور والد پر مقدمہ کردیا، کیسکی سماعت کے دوران عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک چار ماہ کے
بچے پر مقدمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پولیس بچے اور اس کے والد کی گرفتاری سے باز رہے۔اس موقع پر عدالت نے 4 ماہ کے بچے کی ضمانت کیلئے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے سے روک دیا اور سماعت کو ملتوی کردیا۔یاد رہے کہ تھانہ بھوانہ کے انسپکٹر نے اپنی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت چار ماہ کے بچے پر ساتھیوں سمیت ساؤنڈسسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا تھا۔