لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اعظم کے صاحبزادے نے گلبرگ میں واقعہ ایک ہوٹل کے ملازمین پر تشدد کر ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے صاحبزادے اپنے دوستوں کے ہمراہ جمعرات کی دوپہر کھانا کھانے کے لئے گلبرگ کے
ریسٹورنٹ میں گئے جہاں معمولی بات پر ان کی ریسٹورنٹ کے ویٹر سے تلخ کلامی ہوگئی اور طیش میں آکر پی ٹی آئی کے رہنما کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے مدد سے ریسٹورنٹ کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس کے بعد وہ وہاں سے نکل گئے۔