پریڈ گراؤنڈ ارطغرل ڈرامے کی دھن سے گونج اٹھا ترک بینڈ نے دل دل پاکستان گا کر دل جیت لیے

25  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن، این این آئی )یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دوست اسلامی ملک ترکی کے فوجی دستوں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ ترک بینڈ کے دستوں نے پاکستان کے ملی نغمے گنگنائے اور دھنیں بجا کر شرکا کو اپنی جانب متوجہ کیا۔یوم پاکستان کی پریڈ میں پاک ترک دوستی کا

رنگ بھی نمایاں رہا۔ ترک ملٹری بینڈ نے ثقافت کے رنگ دکھائے اور دل دل پاکستان گا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ صدر پاکستان نے بھی خوب داد دی۔ترک بینڈ نے دل دل پاکستان کا نغمہ پیش کیا اور ترک مسلح افوا ج کے بینڈ نے ترکی کی روائتی دھنیں بھی بجائیں۔پریڈ گراؤنڈ میں ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی دھن بھی بجائی گئی۔پریڈ کے دوران ترک کمانڈر نے اردو میں کمینٹری کی۔ یوم پاکستان پریڈ میں سولو ترک طیاروں نے شاندار مظاہرہ بھی کیا۔یوم پاکستان کی پریڈ میں دوست ممالک سری لنکا، فلسطین، ترکی اور بحرین کے فوجی دستے بھی شامل تھے۔ یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں کرونا کی پابندیوں کے باعث محدود تعداد میں شائقین کو شرکت کی اجازت دی گئی ۔ جمعرات کو شکر پکڑیاں کے پریڈ گرائونڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں بری فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نشان امیتاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی ہلال امیتاز (ملٹری)، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ہلال امتیاز (ملٹری) تشریف لائے۔کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے محدود تعداد میں شائقین کو پریڈ میں شرکت کی اجازت دی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…