جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

براڈ شیٹ کو رقوم ادائیگی میں 2 سفارتی کردار زیربحث آگئے،نیا پنڈوراباکس کھل گیا، اہم انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)براڈ شیٹ سکینڈل میں ڈالرز اور پونڈز میں خطیر رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے دو سفارتی کردار بھی زیر بحث آ گئے ہیں ،روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے خصوصی قربت رکھنے والے معروف صحافی

واجد شمس الحسن جنہیں برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وزارت خارجہ کے کیرئیر ڈپلومیٹ عبدالباسط ڈپٹی ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے رہے تھے ، لندن میں مستقل سکونت پذیر واجد شمس الحسن جو ان دنوں ریٹائرڈ لائف گزار رہے ہیں انہوں نے لندن میں ایک ویب سائٹ کو اس حوالے سے دیئے گئے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ اس نوعیت کی رقوم کی ادائیگی کا تعلق ہائی کمشنر سے نہیں ہوتا، یہ ڈپٹی ہائی کمشنر کا دائرہ کار تھا ،عبدالباسط نیب سے رابطے میں تھے، انہوں نے جب اس ضمن میں کچھ ادائیگی کی تو میں نے فاروق ایچ نائیک سے رابطہ کیا جو اس وقت وزیر قانون تھے اور انہیں باور کرایا کہ براڈ شیٹ کے حوالے سے جو ادائیگی کی جارہی ہے وہ اس لئے ناقابل فہم ہے کیونکہ وہ تو ہمارے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم ہی اسکی ادائیگی کریں ؟ جس پر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے انہیں ادائیگی نہ کی تو وہ عدالت میں چلے جائیں گے اور ہمیں اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی ، جس کے

بعد براڈ شیٹ کا نمائندہ مجھے ملا اور اس نے استفسار کیا کہ ہماری ادائیگی کیوں روکی گئی ہے تاہم تفصیلی گفتگو کے دوران ہم نے ان سے کچھ رقم کم کرائی اور اسکی بقیہ ادائیگی کی ، واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ اس کے بعد عبدالباسط ہائی کمشنر بن کر بھارت چلے گئے تھے اور ان

کی جگہ منظو ر الحسن نے اس معاملے کو دیکھا ، اس ضمن میں اس وقت کے ڈپٹی ہائی کمشنر عبدالباسط نے استفسار پر بتایا کہ براڈ شیٹ کو ادائیگی کی ہدایت اسلام آباد سے اور رقم کی فراہمی وزارت خارجہ کی وسالت سے ہوئی تھی ، میرا اس میں کردار صرف اسلام آباد سے آنے والی ہدایت پر عمل کرنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…