جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

ریلوے میں 10 سال جعلی ڈگری پر نوکری کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار،بھانڈا کیسے پھوٹا؟تفصیلات آگئیں

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) ریلوے پولیس میں 10 سال تک جعلی ڈگری پر نوکری کرنے والے سابق پولیس کانسٹیبل احسان بشیرکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ملزم 2009 میں مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن میں جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا تھا۔

لاہور بورڈ نے جانچ پڑتال کے بعد ڈگری کا ریکارڈ نہ ہونے پر اسے جعلی قرار دیا۔آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت پر ریلوے پولیس میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔احسان بشیر ریلوے مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن میں2009 میں میٹرک کی جعلی ڈگری پر پولیس کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا اور گزشتہ 10 سالوں سے وہ محکمہ میں جعلی ڈگری پر ڈیوٹی کررہا تھا۔ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز نے ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی جس نے لاہور بورڈ سے اسکی میٹرک کی ڈگری کی جانچ پڑتال کروائی تو اسکا ریکارڈ لاہور بورڈ کے پاس موجود ہی نہیں تھا اور لاہور بورڈ نے اس ڈگری کو جعلی قرار دیا۔اس پر ریلوے پولیس کے شعبہ لیگل نے قوانین کے مطابق احسان بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔ ریلوے پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزم کثیر رقم تنخواہ کی صورت میں حاصل کر چکا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…