منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

کرپشن ثابت ہونے پر احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ کسٹم آفیسر افتخار چیمہ کو 10سال قید ،6کروڑ روپے جرمانہ تمام اثاثہ جات ضبط ،سرکاری عہدہ کیلئے بھی نا اہل قرار

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے کرپشن ثابت ہونے پر کسٹم آفیسر افتخار احمد چیمہ کو 10سال قید ،6کروڑ روپے جرمانے اور کرپشن کی رقم سے بنائے گئے اپنے اوراہلیہ کے نام تمام اثاثہ جات بحق سرکارضبط کرنے کافیصلہ سنا دیا ۔

فیصلہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد نے جاری کیا ۔احتساب عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کی جانب سے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کے نام موجود دیگر اثاثہ جات کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔ملزم افتخار احمد کو سزا مکمل ہونے کے 10 سال بعد تک کسی بھی سرکاری عہدہ کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ملزم کیخلاف جاری فیصلہ کے مطابق ملزم افتخار احمد کو اگلے 10 سال تک کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری بینک سے مالی قرض یا لین دین کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔معزز احتساب عدالت نے ملزم افتخار احمد چیمہ کو فوری طور پر سینٹرل جیل لاہور منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔نیب لاہور نے ملزم کیخلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 2017 میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت کے روبرو دائر کیا۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا مجموعی تناسب 78 فیصد رہا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی واضح ہدایات ہیں کہ بدعنوانی کے تمام مقدمات میں ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس معزز عدالتوں میں دائر کئے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…