ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

خراب موسم کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ کا شیڈول تبدیل

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) خراب موسم اور بارش کی پیشنگوئی کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ دو روز کے لئے ملتوی ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ 23 مارچ کے بجائے اب 25 مارچ کو ہو گی۔جاری خراب موسم اورآئندہ دو روز کے لئے بارش کی پیشنگوئی کی وجہ سے یوم پاکستان کی پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔مسلح افواج کی

پاکستان ڈے کے موقع پر مشترکہ پریڈ 25 مارچ صبح 9 بجے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہو گی۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے یوم پاکستان کے پر وقار موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔اسپیکر اسد قیصر نے قوم کے نا م اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ 81سا ل قبل آ ج کے دن جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے قائدا عظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا اورقرار داد لاہورمنظور کی جسے بعد میں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا۔انہوں نے کہا اس قرارداد نے مسلمانوں کو نئی سمت اورسوچ عطاء کی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا۔انہوں نے کہا کہ قائدا عظم نے اسلام کے امن وبرداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا جس سے نہ صرف مسلمنان ہند بلکہ برصغیر میں بسنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں۔ اسپیکر نے قائدا عظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا کہ قرارداد پاکستان

کی منظوری کے صرف سات برسوں کے قلیل عرصہ میں مسلمان ایک پر امن جدوجہد کے ذریعے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اسپیکر نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے آج کے دن ہمیں بحیثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے

لیے ملی اتحاد اور قائد کے اتحاد یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہمیں اْسی عہد اور جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ملک اس وقت جن بحرانوں سے گزر رہا ہے ان سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر ملک اور قوم کے لیے اجتماعی

سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ا?ج ہم مقبوضہ کشمیر کی بہن اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو غیر انسانی محاصرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی قوم ہمیشہ آپ کیشانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر بھارتی فاشسٹ نظریے

پر کاربند بھارتی حکومت نے اقلیتوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک برتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بھارت میں لاکھ مسلمانوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتیں سراپہ احتجاج ہیں اور عالمی برادری سے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو 5اگست 2019سے دنیا کی سب سے بڑی

اوپن جیل میں پابند سلاسل رکھا ہوا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق اپنا منصفانہ اور غیر جانبداران کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسپیکر اسد قیصر نے مسلح افواج کی پیشہ

وارانہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک میں دہشتگردی کا بھی قلع قمع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ قرارداد پاکستان نے آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونکی اور مسلمانوں کو ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں

کرینگے۔ انہوں نے ملکی دفاعی اداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی بقاء کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دونوں قائدین نے یقین دلایا کہ پارلیمان اور موجودہ حکومت اس مملکت خداداد کی تہذیب، ثقافتی ورثے اور اقدار کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کی روشنی میں ہی ملک میں معاشی اور سماجی انقلاب لانے کی بھر پور کرششیں جاری رکھی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…