اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

’’’آصف زرداری ہمارے ہیرو ہیں‘ ‘جو بھی یہ کام کرے گا وہ ہمارے لیے ہیرو ہو گا ؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آصف علی زرداری ان کے ہیرو ہیں ، جو بھی ن لیگ سے ٹکرائے گا وہ ان کیلئے ہیرو ہوگا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سند ھ میں فرد واحد کی حکمرانی

اور آمرانہ حکومت ہے، جمہوریت کے دعویداروں نے سندھ میں اپوزیشن کو دیورا سے لگایا ہوا ہے، سندھ کو تیرہ سا ل سے ماموں بنانے والے نے آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو بھی ماموں بنا دیا۔بلاول نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ مولانا فضل الرحمن پر چلا دیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے گھر آمد ہوئی فردوس عاشق اعوان نے جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی عیادت کی اور گھر آکر اہل خانہ سے ملاقات کی حلیم عادل شیخ کے گھر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری پر سندھ حکومت آشکار ہوگئی ہے،پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کے خلاف بنائے جانے والے جھوٹے مقدمات قابل مذمت ہیں، ان کی گرفتا ری سے پیپلز پارٹی کا بغض واضح ہوگیا ہے۔میں حلیم عاد ل شیخ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوں،جو حق کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ان پر مشکلات آتی ہیں، مقدمات عوام کے لئے کھڑے ہونے والوں کو مزید مضبو ط بناتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ سندھ کے پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے ہیں اور بڑی بہادری سے مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں، ہمارا کارکن مشکلات میں عمران خان کے نظریے سے مزید جڑ جاتا ہے۔ ایسے مقدمات بنا کر پیپلز پارٹی والے اپنی کرپشن نہیں بچا سکتے۔سندھ کے علاوہ اور کسی صوبے سے چوہوں کے 40ارب کی گندم کھانے کی مثال نہیں ملتی۔سندھ حکومت صوبے کے حالات پر کسی کو جوابدہ نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کا مقصد کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہے۔حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے کہا میرے والد اس لئے جیل میں قید نہیں ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے یا عوام کا پیسہ کھایا ہے، میرے والد کو عوام کی آواز بند کرنے اور سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…