بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان مالا کنڈ یونیورسٹی میں کھانستے رہے، طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +آن لائن) وزیراعظم عمران خان مالا کنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گئے اس وقت انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، وہ تقریب میں کھانستے رہے جب طبیعت میں بہتری محسوس نہ ہوئی تو کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آ گیا، وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار

ہوگئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کو انفیکشن کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے سے تھا، وزیراعظم کا ٹیسٹ ویکسینیشن کے بعد ہوا۔وزیراعظم کو کورونا ویکسینیشن کی ابھی پہلی ڈوز لگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرا عظم ہاؤس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیرا علیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور افراد بھی اپنا کوروبا ٹیسٹ کرائیں گے۔، ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو لنک سے کر سکتے ہیں۔وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات انکی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔دریں اثناء سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم کا عوام سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی ملتوی کردیا

گیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے کی نئی تاریخ کا اعلا ن بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی علامات شدید نہیں ہیں انہیں ہلکی سی کھانسی اور بخار ہے انکی صحت کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے چند روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی جو چین سے درآمد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ان کا

کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزیر اعظم سے جو ملکی وغیر ملکی شخصیات ملی ہیں ان سب کو اپنے کورونا ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی کابینہ کے اراکین بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے کیونکہ وزیر اعظم نے منگل کو کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کی تھی وزیر اعظم اب قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے گھر سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور انجام دینگے اور مختلف اجلاس کی صدارت بھی گھر سے ہی کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…