اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عدالت کا بڑا فیصلہ، کتا مار مہم کی نگرانی نہ کرنے پر فریال تالپور اور گیان چندایسرانی کو معطل کردیا

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،کتا مار مہم کی نگرانی نہ کرنے پر رتوڈیرو اور جامشورو کے ایم پی ایز فریال تالپور اور گیان چندایسرانی کو معطل کردیا،الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم، جس علاقے میں سگ گزیدگی کا واقعہ پیش آیا وہاں کے ایم پی اے کے خلاف کاروائی ہوگی،عدالت کا

انتباہ،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کتیکیکاٹنے کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے داخل آئینی پٹیشن کے حوالے سے تحریری احکامات جاری کردییے ہیں اور رتودیرو و جامشورو سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز فریال تالپور اور گیانچند ایسرانی کو معطل کردیا ہے عدالت عالیہ نے حکم میں یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر اب کسی علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تو اس علاقہ کا ایم پی اے اس کا ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ایم پی ایز اپنے حلقوں کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں عدالت نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے کی کاپی تمام ایم۔پی ایز کو فراہم کی جائے اس ہدایت کے ساتھ کہ اگر انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو یہ کاروائی ان کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے عدالت عالیہ نے سیکریٹری صحت پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے کہ رتودیرو اور جامشورو میں بچوں کے چہروں پرکتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں مگر انہوں نے اس طرح کہ کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہیں وہ سندھ کی اسپتالوں میں موجود اینٹی ریبز ویسکین کی موجودگی کے حوالے سے بھی رپورٹ عدالت کو پیش کریں عدالت عالیہ کا حکم میں یہ

بھی کہنا ہے کہ عدالت عالیہ نے اپنی سابقہ سماعتوں پر ایم۔پی ایز کو کتا مار مہم کی نگرانی کرنے کے احکامات دیئے مگر انہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا عدالت عالیہ نے اپنے حکم می صوبائی الیکشن کمیشن کو مذکورہ دونوں ارکان اسمبلی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…